ماہ رمضان کےدوران آب زم زم کی مہنگی بوتلیں فراڈکے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں، عوام کی حکام سےنوٹس کی اپیل

جمعہ 21 اپریل 2017 16:39

ماہ رمضان کےدوران آب زم زم کی مہنگی بوتلیں فراڈکے ذریعے فروخت کی جاتی ..
مکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21اپریل2017ء):۔سعودی عرب میں عام دنوں میں 5سعودی ریال میں فروخت کی جانے والی آب زم زم کی بوتلیں ماہ رمضان میں محض 40سعودی ریال میں فروخت کی جاتی ہیں ، کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ حرکت کچھ افراد فراڈ کے تحت کرتےہیں۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہریوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان سے قبل اس فراڈ کا نوٹس لیں ، کیونکہ ماہ رمضان کے دوران کئی دکان دار آب زم زم کی مہنگی بوتلیں فروخت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ دکانداریا افراد یہ بوتلیں کنگ عبداللہ زم زم واٹر ڈسریبیوشن سے مناسب قیمتوں پر خریدتے ہیں اور ماہ رمضان کے دوران مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔ کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ماہ رمضان کے دوران آب زم زم ان کی مجبوری بن جاتا ہے اور وہ اس کے بغیر روزہ افطار نہیں کرتے۔، اسی لئے وہ انہیں اسی قیمتوں میں ہی خریدلیں گے۔لہٰذا عام شہریوں نے عوام سے جلد ازجلد نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں چند دن باقی ہیں لہٰذا یہ فراڈ کرنے والے ملکی اورغیرملکیوں کو جلد ازجلد کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔