فیملی پلاننگ کے حوالے سے عوام کو راغب کرنے کیلئے خوشیوں کا میلہ کے نام سے مہم شروع کی ہے

جمعہ 21 اپریل 2017 16:55

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عالمی ادارے یو ایس ایڈ اور سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے فیملی پلاننگ کے حوالے سے عوام کو راغب کرنے کیلئے خوشیوں کا میلہ کے نام سے مہم شروع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان طاہر شام 4 بجے گورنمنٹ مدرسہ ہائی اسکول نوشہروفیروز کے گرائونڈ میں اس میلہ کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے صحت کے متعلق اسٹال لگائے جائیں گے جبکہ ٹیلیویژن کے مشہور فنکار بھی اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔