پیاز کا استعمال بلند فشار خون کے مریضوں کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے،طبی ماہرین

جمعہ 21 اپریل 2017 16:55

پیاز کا استعمال بلند فشار خون کے مریضوں کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے،طبی ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) برطانوی ماہرین نے پیاز کو بلند فشار خون کے مریضوں کے لئے مفید قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

برطانوی جرنل آف نیوٹریشن میں طبی ماہرین کی شائع کردہ تازہ تحقیق کے مطابق پیاز میں پایا جانے والا پروسٹاگلانڈن نامی مرکب بلند فشار خون کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے علاوہ ازیں پیاز کے استعمال سے کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ، اس سے خون منجمند نہیں ہوتا اور دل کی بیماری سمیت دیگر مہلک امراض سے بھی تحفظ فراہم ہوتا ہے،ماہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پیاز کے استعمال سے بلند فشار خون اور مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی گزاری جا سکتی ہے۔