ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد تاجروں پر جرمانے، زائد المعیاد اشیاء ضبط

جمعہ 21 اپریل 2017 16:55

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) محکمہ خوراک کے افسران نے ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد تاجروں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں پر مقدمات درج کر کے زائد المعیاد اشیاء کی بھاری مقدار قبضہ میں لے لی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید وزیر شاہ کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر ارسلان شوکت نے محکمہ خوراک کے اہلکاروں کے ہمراہ چھپر گرام اور پھگوڑہ کے بازاروں پر اچانک چھاپے کے دوران مہنگے داموں اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانہ کرتے ہوئے ہزاروں روپے قومی خزانہ میں جمع کرا دیئے جبکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔

چھاپوں کے دوران برآمد ہونے والا سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔