اوگی کے نائب ناظم ایک منجھے ہوئے خدمت گار سیاستدان ہیں، مختار خان ڈھران

جمعہ 21 اپریل 2017 16:53

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) تحصیل اوگی کے نائب ناظم قاضی زاہد الله کاکا خیل نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک منجھے ہوئے خدمت گار سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے تحصیل اوگی کے ساتھ ساتھ یو سی بیلیاں میں ترقیاتی کام میرٹ پر کئے جنہیں تمام مکتبہ فکر کے لوگ سہراتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مختار خان ڈھران اور ان کے دیگر ہم خیال ساتھیوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قاضی زاہد الله ایک مذہبی جماعت کے کارکن ہیں مگر انہوں نے ثابت کیا ہے کہ ہماری ثقافت، سماجی سرگرمیوں، ہنر مندوں اور کھلاڑیوں کو ایک محدود دائر ے میں ہر قسم کی آزادی دیتی ہے، ان کا انداز بیان اور فکر و سوچ جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آنگ ہے، انسانیت اور عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت کے مشن کو آ گے بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی زاہد الله نے کم عمری میں اہم کارنامے سرانجام دیئے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ موصوف میں صوبائی قائدین کی صلاحیتیں موجود ہیں لہذا ان کو صوبائی الیکشن لڑنا چاہئے، ہم حلقہ کی عوام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں ان کا بھرپور ساتھ دیں، بھیس بدل کر عوام کو لوٹنے والا ٹولہ عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتا۔