Live Updates

عمران خان نے وزیراعظم پراستعفے کیلئے دباؤبڑھانے کافیصلہ کرلیا

تحریک انصاف رمضان المبارک تک احتجاجی جلسےکرے گی،اسلام آباد،کوئٹہ،سرگودھااٹک اورنوشہرہ میں احتجاجی جلسے کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اپریل 2017 16:26

عمران خان نے وزیراعظم پراستعفے کیلئے دباؤبڑھانے کافیصلہ کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اپریل2017ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف پراستعفے کیلئے دباؤبڑھانے کافیصلہ کرلیا،جس کے تحت رمضان المبارک تک احتجاجی جلسے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کااجلاس ہوا،جس میں پاناماکیس کے فیصلے کی بعدکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف پراستعفے کیلئے دباؤبڑھانے کافیصلہ کرلیا۔عمران خان نے اسلام آباد،کوئٹہ ،سرگودھااٹک اورنوشہرہ میں احتجاجی جلسے کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔عمران خان رمضان المبارک تک احتجاجی جلسے جاری رکھیں گے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات