حکومت پاکستان کے ایچ خورشید کے نظریہ پر عملدرآمد کرکے کشمیر کے اندر رائے شماری کیلئے اپنا کردار ادا کرے

جموں و کشمیر لبریشن لیگ کا حکومت پاکستان سے مطالبہ

جمعہ 21 اپریل 2017 16:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) جموں و کشمیر لبریشن لیگ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کے ایچ خورشید کے نظریہ پر عملدرآمد کرواتے ہوئے کشمیر کے اندر رائے شماری کیلئے اپنا کردار ادا کریں، کشمیر کا واحد حل رائے شماری ہے، پاکستان کے حکمران طفل تسلیوں سے کام نہ لیںبلکہ عملی طور پر مسئلہ کشمیر کے بہتر حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کااظہار جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے ایک اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، رمضان بٹ، گلشاد احمدبٹ ، مصطفی میر، عبدالرشید لون، عبدالعزیز زرگر،قاری طفیل ، محفوظ خان، بشیر اللہ انقلابی و دیگر نے کی، انہوں نے کہا ہے کہ جو ملک ذاتی ایجنڈے پر کام کرے اور کشمیریوں کے حقوق کے بر عکس کام کریں، وہ کشمیریوں کے خیر خواں نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے اندر منافق حکمران موجود ہیں، جن کی منافقت کی وجہ سے کشمیری گاجر مولی کی طرح کٹ رہے ہیں، تمام غلام حکمران فرسودہ نعرے ترک کرکے کشمیر کی آزادی کیلئے عملی کردار ادا کریں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں ہونے دینگے، ذاتی مفادات کو ترک کر کے کشمیرکی آزادی کیلئے کام کرنا ہو نگے، انہوں نے اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کریں، موجودہ حکومت ریاست میں امن و امان قائم کرنے کے لئے سکیورٹی اداروں پر چیک اینڈ بیلنس کا اہتمام کریں، اور غیر ریاستی باشندوں پر کڑی نظر رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :