محکمہ ٹیوٹا کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا بدستور جاری ‘4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی

جمعہ 21 اپریل 2017 16:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) محکمہ ٹیوٹا کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا بدستور جاری ۔وزیر اعظم کے وعدے کے باوجود متاثرہ ملازمین کے مطالبات حل نہ ہو سکے ۔چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ۔24روز گزرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے مکمل بے حسی کا مظاہرہ ۔وزیر اعظم اپنے وعدے کی پاسداری کریں ۔

فنی تعلیم کو فروغ دینے والے سینٹرز اور ملازمین کو فارغ کرنا ریاست بھر کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔8سال سے ملازمت کرنے والوں کو فارغ کر کے نئے لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے ۔ملازمین مطالبات کی منظوری تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹیوٹا کے زیر اہتمام چلنے والے سو سکلز سینٹرز کی بندش اور اس سے بے روزگار ہونے والے 196ملازمین کا احتجاجی دھرنا 24ویں روز بھی ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی حدود میں جار رہا ۔

(جاری ہے)

ریاست بھر سے آئے ہوئے متاثرہ ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی ۔حکومت کی جانب سے مکمل بے حسی کا مظاہرہ ۔کسی ذمہ دار نے احتجاجی دھرنے کا رخ نہ کیا ۔متاثرہ ملازمین کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے بچوں کے داخلوں اور کتابیں تک نہیں لے سکے ۔وزیر اعظم اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ہماری جائز مطالبات پورے کریں ۔شدید مالی مشکلات احتجاج اور حکومتی بے حسی کے باعث ملازمین ذہبی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :