نیشنل پارک گھموٹ کے بھوکے شیر نے انسانی آبادی کا رخ کرلیا

مرکز بازار دودھنیال میں گدھے چیر پھاڑ دیا ‘انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق

جمعہ 21 اپریل 2017 16:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) نیشنل پارک گھموٹ کے بھوک شیر نے انسانی آبادی کا رخ کرلیا، مرکز بازار دودھنیال میں گدھے چیر پھاڑ کر ہلاک کردیا، انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق، محکمہ وائلڈ لائف نیشنل پارک میں شیروں کو حدود میں رکھنے میں ناکام، شیر کاسرے عام گدھے پر حملہ سے انسانی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کی تحصیل شاردہ کے نواح میں واقع نیشنل پارک گھموٹ سے جنگل شیر نے بھوکہ ہو کر آبادی کا رخ کر لیا ،شیر نے دودھنیال بازار میں ایک گدھے کو چیر پھاڑ کر ہلاک کر دیا ہے ، آبادی میں شیر کے آنے سے انسانی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں ، محکمہ وائلڈ لائف منظر عام سے غائب ہے اور شیروں کو پارک کی حدود میں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکاہے ، شاردہ ، دودھنیال کے گردونواح میں لاگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ، اور بچے سکول بھیجنے سے والدین ڈٖر رہے ہیں ، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کو حکومت آزاد کشمیر خواب غفلت سے بیدار کرئے اور انسانی جانوں کو محفوظ بنائے ، ورنہ عوام شیر کو مار دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری محکم ہ وائلڈ لائف پر ہو گی ۔