آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس کے باعث پبلک اکائونٹس کمیٹی کے شیڈول میں تبدیلی ‘پی اے سی کا اجلاس اب 2مئی کو ہو گا

جمعہ 21 اپریل 2017 16:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس کے باعث پبلک اکائونٹس کمیٹی کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اب کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی چوہدری محمد اسحاق کی صدارت میں 2مئی سے شروع ہو گا نئے شیڈول کے مطابق2مئی کو سیکرٹریٹ صحت عامہ / محکمہ صحت عامہ میرپور ڈویژن 3مئی کو محکمہ صحت عامہ مظفرآباد ڈویژن 4مئی کو محکمہ صحت عامہ پونچھ ڈویژن ، محکمہ خوراک معہ سیکرٹریٹ اور5مئی کو محکمہ خوراک آزادکشمیر کے ریکارڈ کی پڑتال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :