بھیڑ بکریوں کی آمدورفت کی وجہ سے سالانہ لاکھوں پودا جات کو نقصان پہنچتا ہے ‘محکمہ جنگلات کے آفیسران اس سلسلہ میں تمام مہتمم صاحبان اپنے اپنے علاقوں میں کی گئی شجرکاری کی حفاظت کو یقینی بنائیں

وزیر جنگلات سردار میراکبر خان کی محکمہ جنگلات کے آفیسران کو ہدایت

جمعہ 21 اپریل 2017 16:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے محکمہ جنگلات کے آفیسران کو ہدایت دی ہیں کہ بھیڑ بکریوں کی آمدورفت کی وجہ سے سالانہ لاکھوں پودا جات کو نقصان پہنچتا ہے اس سلسلہ میں تمام مہتمم صاحبان اپنے اپنے علاقوں میں کی گئی شجرکاری کی حفاظت کو پقینی بناہیں اور بھیڑ بکریوں کے روٹ کا تعین کر کے جنگلات میں گئی شجر کاری کی حفاظت کے لئے فارسٹگارڈ اور دیگر اہلکاران کی حاضری کو یقینی بناہیں ۔

اگر کسی ڈویژن میں بھیڑ بکریوں کی نقل و حمل کے دوران جنگل میں کی گئی شجر کاری کو نقصان پہنچا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گئی۔اس موقعہ پر وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سالانہ لاکھوں کی تعداد میں بھیڑ بکریوں کی آمدورفت ہوتی ہے جسکی وجہ سے جنگلات کا نقصان ہوتا ہے اسکی حفاظت کے لئے مربوط حکمت عملی بنائیں گے تاکہ جنگلوں میں کئی گئی شجرکاری کو بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات کے تمام آفیسران اور اہلکاران اپنی تمام تر توجہ جنگلات کے تحفظ اور بچاو پر دیں اور عوام کے ساتھ ملکر جنگلات کی حفاظت کریں یہ جنگلات ان کے ہیں ۔ اور ان کی حفاظت کی اولین ذمہ داری بھی عوام کی ہے ۔ جنگلات زندگی ہے اور اگر یہ جنگلات ختم ہوگے تو عوام کا جینا مشکل ہوجائے گا۔انھوں نے وفد کو کہا کہ بیٹ کی سطح پر کمیٹیاں بنا ئی گئی ہیں تاکہ وہ جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ انھوں نے کہا کہ جنگلات اور وائلڈلائف کو محفوظ بنانے اور جنگلی حیات کی حفاظت کے لئے جہاں عملہ موجود نہیں وہاں فاریسٹ گارڈ کو زمہ داری دی جائے گی تاکہ وہ جنگلات میں موجودجنگلی حیات کی حفاظت کریں اسطرح ہم مل جل کر ہی محکمہ جات کے اندر بہتری لاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :