پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں قائد پاکستان سرخرو ہوئے ہیں‘ سحرش قمر

جمعہ 21 اپریل 2017 16:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) آزاد کشمیر میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی و چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے محکمہ سماجی بہبود محترمہ سحرش قمر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں قائد پاکستان سرخرو ہوئے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ملک بڑے بحران سے بچ گیا ہے اورسٹاک ایکسچینج کی سطح بھی بلند ہو ئی ہے، نہ صرف یہی بلکہ سیاسی مخالفین کی سازشیں بھی ناکام ہوئی ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ممبر اسمبلی نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کا حالیہ فیصلہ انصاف پرمبنی ہے، اس فیصلے کے بعد ملک میں افرا تفری پھیلانے کی سازشیں دم توڑ جائیں گی انہوں نے کہا ہے کہ قائد پاکستان میاں محمدنواز شریف جو صادق و امین ہیں کو غریبوں کی دعائیں حاصل ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کشمیریوں کے محسن ہیں، جنہوں نے دنیا کے ہر فوورم پر کشمیریوں کی آزادی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔