فریقین شمالی کوریا کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کریں ،چین

تمام فریق اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تومعاملہ بغیر کسی کشیدگی کے حل کیا جا سکتا ہے، وزرات خارجہ

جمعہ 21 اپریل 2017 16:46

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) چین نے کہا ہے کہ فریقین شمالی کوریا کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کریں ،فریقین اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تومعاملہ بغیر کسی کشیدگی کے حل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریقین اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو شمالی کوریا کامعاملہ بغیر کسی کشیدگی کے مذاکرات کی میز پر حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاچین نے کہا ہے کہ کوریائے خطے میں مستقل قیام امن جنگ میں نہیں بلکہ متنازعہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے سے حل کرنے میں مضمر ہے۔