بھارت میں شدیدگرمی درجہ حرارت 45 پر پہنچ گیا ، 37افراد جاں بحق

عوام کوصبح11سے شام 4بجے تک غیرضروری طور پر باہرنہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی

جمعہ 21 اپریل 2017 16:46

بھارت میں شدیدگرمی درجہ حرارت 45 پر پہنچ گیا  ،  37افراد جاں بحق
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) بھارت میں شدید گرمی کے باعث 37افراد جاں بحق ہوگئے،عوام کوصبح11سے شام 4بجے تک غیرضروری طور پر باہرنہ نکلنے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی کی شدیدلہرکے باعث ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 45درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،گرمی کی شدت کے باعث جنوبی ریاست تلنگانہ میں37افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز پنجاب ہریانہ چندی گڑھ اوردہلی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی پڑی جس کے بعد عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 11 بجے سے لیکر شام 4بجے تک غیر ضروری طور پر باہرنکلنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :