اگر امریکہ واقعی مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے مخلص ہے تو اسے ہندوستان پر دبائوڈالناچاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکالے،کشمیر یوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق رائے شماری دے، بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میںمظالم کی انتہاکردی ہے،جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی کا خطبہ جمعہ

جمعہ 21 اپریل 2017 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہاہے کہ اگر امریکہ واقعی مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے مخلص ہے تو اسے ہندوستان پر دبائوڈالناچاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکالے،کشمیر یوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق رائے شماری دے، بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میںمظالم کی انتہاکردی ہے،کشمیریوں کو گاڑیوں کے سامنے باندھ کر گشت کرنا انسانیت کی تذلیل ہے 39ممالک پر مشتمل مسلم امہ کے اتحادکو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز جمعہ کے خطبہ میں انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم پر کبھی امریکہ نے مذمت کاایک جملہ تک نہیں کہا،اسے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم نظر کیوں نہیں آتی ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کاایشوبھارت کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔تحریک آزادی اپنے عروج پر ہے۔انڈیا اپنے تمام ترمظالم کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کوکچل نہیں سکا۔وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکلنا ہوگا۔