وزیراعظم نے تمام چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا، گھبرائے نہیں،گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا

جمعہ 21 اپریل 2017 16:44

وزیراعظم نے تمام چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا، گھبرائے نہیں،گورنر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان ایک کڑے امتحان سے گزرا ہے،وزیراعظم نے تمام چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور گھبرائے نہیں،وزیراعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کا دلیرانہ فیصلہ کیا،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے،ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیاقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ پاکستان ایک کڑے امتحان سے گزرا ہے، ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی کا خاتمہ ہے،دہشتگردی ختم ہوگئی تو ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور گھبرائے نہیں،وزیراعظم نے دھرنا سیاست کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا،وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہیں دہشتگردی کے خلاف اقدامات شروع کئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کا دلیرانہ فیصلہ کیا،دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کا دنیا اعتراف کر رہی ہے،ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔