سپیشل پولیس یونٹ بنوں نے مبینہ شدت پسند راکٹ گولے سمیت گرفتار کر لیا

جمعہ 21 اپریل 2017 16:44

سپیشل پولیس یونٹ بنوں نے مبینہ شدت پسند راکٹ گولے سمیت گرفتار کر لیا
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) سپیشل پولیس یونٹ بنوں نے مبینہ شدت پسند راکٹ گولے سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ بنوں کو مخبر کے ذریعے مصدقہ اطلاع ملی کہ حدود تھانہ ہوید کے علاقہ سرہ درگہ بحد سیفلی کورونہ ایک مشتبہ شخص بمع مشکوک سامان موجود ہے جس پر سپیشل پولیس یونٹ بنوں کی خصوصی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نزدسیفلی کورونہ ایک مشتبہ شخص موجود پا کر جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی تاہم قابو میں کر کے گرفتار کیا جس کے قبضہ سے دو عدد RPG-7راکٹ گولے ایک عدد دستی بم برآمد کر کے گرفتار کیا جبکہ راکٹ گولے اور دستی بم کو عملہ بی ڈی ایس طلب کر کے موقع پر ناکارہ بنا دیئے ملزم نے اپنا نام ہارون ولد نور بادشاہ سکنہ خیبر ایجنسی سپین قبر باڑہ بیان کیا ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہیںواضح رہے کہ گرفتار مبینہ شدت پسند کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی بنوں کے برکت عرف صادق سے ہے۔

متعلقہ عنوان :