ضلع کچھی میں پولیو مہم کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر کچھی شاہ فہد

جمعہ 21 اپریل 2017 16:44

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر کچھی شاہ فہد نے کہا ہے کہ ضلع کچھی میں پولیو مہم کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے تین روزہ انسداد پولیو مہم میں والدین کے تعان کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر قومی فریضہ کو انجام دہی میں بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم سے بائیکاٹ کرنے والوں سے ضلع میں مہم پر کوئی اثر نہیں پڑا انتظامیہ نے بھی مکمل کردار ادا کرتے ہوئے مہم کو کامیابی میں پل کا کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر اور بھاگ پریس کلب کے صحافیوں کے ایک وفد کی محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں ملاقات کے موقع پر گفتگو میں کہی انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں پولیو مہم کی کامیابی کا سہرا محکمہ صحت سمیت ضلعی انتظامیہ کے سر جاتا ہے جنہوں نے قومی فریضہ کی ادائیگی میں بھرپور جدوجہد کی اور اسے کامیاب بنایا کچھی میں محکمہ صحت کا جو ٹارگٹ تھا اسے کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا گیا ہے جس میں والدین ،لیویز کے جوانوں،محکمہ صحت کچھی کی ٹیموں کے تعاون سے انکار نہیں کیا جاسکتا پولیو مہم کے خلاف تمام مکاتب فکرکی بھرپور تعاون اور مدد کے بعد ضلع بھی میں تین روزہ مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کرنے والوں سے مہم پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا بلکہ مہم میں رضا کاروں ،لیویز کے جوانوں اور باہمت ہیلتھ ورکروں کی کوششوں سے مہم مزید بہتری کے ساتھ بخیر خوبی اپنے احداف حاصل کرلیئے ہیں کچھی میں عوامی مسائل کیلئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں عوام بلا تعطل مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :