سپیشل پولیس یونٹ بنوں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد وں کو گرفتارکرلیا

جمعہ 21 اپریل 2017 16:44

سپیشل پولیس یونٹ بنوں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد وں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) اسپیشل پولیس یونٹ بنوں نے کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتارکرلیا،شانگلہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن میںبائیس مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اسپیشل پولیس یونٹ بنوں کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ہارون نامی مبینہ دہشت گرد کو ایف آر ریجن سے گرفتار کیا گیا ،ملزم کے قبضے سے دو آر پی جی سیون راکٹ اور دستی بم برآمد ہوئے ،ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔شانگلہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ،ملزموں کے بضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :