بنوں میں معذور افراد نے حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 21 اپریل 2017 16:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) بنوں میں معذور افراد نے حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی بنوں میں معذور افراد نے مطالبات کے حق میں کوہاٹ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعریبازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت معذور افراد کے حقوق دینے میں سستی کررہی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی طرز پر معذور افراد کو امداد دی جائے،بصورت دیگر وزیراعلی ہائوس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :