پاکستان پیپلز پارٹی کلچر ونگ کراچی کے تنظیمی انتخابات کا انعقاد

صوبائی صدر کے امیدوار سرفراز راجڑ ، کراچی بشیر احمد چنہ ، ارشد شیروانی اور علی قاضی جبکہ ضلع وسطی کیلئے رحمن خان ،رانا غلام حسین، فہد شیخ اور رحمت علی ہونگے

جمعہ 21 اپریل 2017 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کلچر ونگ کراچی کے زیر اہتمام اتوار 23 اپریل کو پیپلز سیکریٹریٹ میں پارٹی کلچر ونگ کے صوبائی ، شہری اور ضلعی سطح پر صدر کے امیدوار کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس میں صوبائی امیدوار کے لئے سرفراز راجڑ ، کراچی کے لئے بشیر احمد چنہ ، ارشد شیروانی ، اور علی قاضی جبکہ رحمن خان ، رانا غلام حسین ، فہٰد شیخ ، اور رحمت علی ضلع وسطی صدر کی نشست کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

ان امید واروں کو یہ فخر ہے کہ ہم کراچی کے امیدوار اپنے شہید سابق صدر امین میمن اور سابق صدر مرحوم سید وقاص کے قریبی دوستوں میں سے ہیں اور اس موقع پر تمام امیدواروں کا ایک ہی عزم ہے کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی پالیسیوں کو فراموش جبکہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی پالیسیوں کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ہمارے ملک کا سرمایہ اور سب سے اہم بات وہ یہ کہ وہ ہمارے لئے بی بی کی نشانی بھی ہیں ،ہم ہمیشہ ان کے شانا بشاناچلتے رہیں گے ، ہماری اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کا سایہ قوم پر ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

(جاری ہے)

دوسرا یہ کہ ہم اپنے دل میں شہید بی بی کے مشن کو آخری دم تک جاری رکھنے کا عزم بھی رکھتے ہیں ۔