سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح‘ جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ‘سلومی رانا

جمعہ 21 اپریل 2017 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)ینگ ورکرزکلچرل لاہور کی صدراور بیٹی فائونڈیشن کی صدرسلومی رانا نے پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔وہ جمعہ کے روز کارکنوں کے ہمراہ فیصلہ کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے اور ریلی نکالنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کی علامت ثابت ہو گا کیونکہ آج حقیقی جمہوریت کی فتح ہوئی ہے اورمخالفین اپنے مزموم عزائم میں ناکام ہوئے ہیں۔وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت مخالفین کی منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا ہے۔جس کی بنا پر مخالفین کی شہ پر اغیار نے فائدہ اٹھا کر ملک کی ترقی کو پاش پاش کرنے میں ہمیشہ اہم کردارا دا کیا اب اپوزیشن کو بھی بے جاالزام تراشی کو ترک کردینا چاہیے اورجمہوری عمل کے مطابق اپنا تعمیر ی کردارادا کر نا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :