ٹائون کی سطح پر ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر قائم کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 21 اپریل 2017 16:41

ٹائون کی سطح پر ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر قائم کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک تیمور مسعود نے ٹائون کی سطح پر ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر قائم کرنے کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ لاہور کی ایک کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف ایک ڈرائیونگ سنٹر ہے جو ناکافی ہے اس لئے ٹریفک پولیس کو عوام کی سہولت کے لیے ہر ٹائون میں ایک ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر قائم کرنا چائیے اور خواتین کے لیے علیحدہ سنٹر بنایا جائے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سنٹروں کے قیام کے ساتھ ساتھ ان میں لائسنس بھی جاری کیے جائیں۔