کراچی کی سکیورٹی پولیس کے حوالے ،ا سٹریٹ کرائمز میں اضافہ
تازہ ترین : 1
کراچی کی سکیورٹی پولیس کے حوالے ،ا سٹریٹ کرائمز میں اضافہ

کراچی کی سکیورٹی پولیس کے حوالے ،ا سٹریٹ کرائمز میں اضافہ

شہر کے عوام6 روز سے رینجرز کی سکیورٹی سے محروم ، موجودہ حالات میں عوام خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء)شہر قائد پانچ دن سے رینجرز کی سیکورٹی سے محروم ہے ۔ پولیس حکام اس سیکورٹی گیپ میں پہلے سے زیادہ مستعد دکھائی دے رہے ہیں ۔ شہریوں کی خوش قسمتی ہے کہ اس دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا تاہم شہر بھر میں اسٹریٹ کرمنلز بظاہر بے لگام ہیں ۔ گینگسٹرز کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں ۔ کراچی کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور تاجر برادری حکومت سندھ اور وفاق سے مطالبہ کر رہی ہے کہ کراچی میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مستقل بنیاد پر رینجرز کو خصوصی اختیارات دیئے جائیں ۔

پولیس اسٹیشنز میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی رپورٹنگ بڑھ گئی ہے ۔ شہری خود کو اس حوالے سے غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں ۔ پولیس کے اعلی افسران اسٹریٹ کرائمز کے زور پکڑنے کی تردید کر رہے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/04/2017 - 16:41:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں