سنیٹر عاجز دھامراہ کا پی ایس 81کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کے دوران پیپلزپارٹی کارکن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

کارکنان صبر کا دامن نہ چھوڑیں،کیونکہ سندھ کے عوام نے گولی کی زبان بولنے والوں کو ہمیشہ رد کیا ہے، سنیٹر عاجز دھامراہ

جمعہ 21 اپریل 2017 16:41

سنیٹر عاجز دھامراہ کا پی ایس 81کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کے دوران پیپلزپارٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامراہ نے سانگھڑکے حلقہ پی ایس 81کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کے دوران فنکشنل لیگ کے مسلح لوگوں کے ہاتھوں پیپلزپارٹی کارکن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جاری کردہ بیان میں سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ سانگھڑ ضمنی انتخابات میں بھی فنکشنل لیگ نے اپنی تشدد والی پالیسی برقرار رکھی اور ہمارے ایک کارکن کو شہید اور دو کارکنوں کو زخمی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مخالفین شکست دیکھ کرہمیشہ ہمارے کارکنان پر گولیاں برساتے ہیں،لیکن ہم اپنے کارکنان کو تلقین کرتے ہیں کہ وہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں،کیونکہ سندھ کے عوام نے گولی کی زبان بولنے والوں کو ہمیشہ رد کیا ہے،مخالفین گولیوں اور قتل سے ہمارے راستے روک نہیں سکتے،سینیٹر عاجز دھامراہ نے سانگھڑ پی ایس 81جام نواز علی کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار جام مدد علی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ جام مدد علی کی جیت جمہوریت،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کی جیت ہے،سینیٹر عاجز دھامراہ نے شہید کارکن محمد صالح خاصخیلی کے ورثا سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ شہید محمد صالح خاصخیلی کا خون رائیگان نہیں جائے گا۔

متعلقہ عنوان :