عبدالولی خان یونیورسٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کے ورکر بھرتی ہوئے،مشتاق احمدخان

ایک سیکولر شخص کے نام پر یونیورسٹی بنی ہے، عبدالولی خان یونیورسٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کے ورکر بھرتی ہوئے ہیں سات مئی کو تاریخ ساز علما و مشائخ کنونشن ہوگا،خیبرپختونخوا کی تاریخ میں علما کا بہت اہم کردار ہے،امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا

جمعہ 21 اپریل 2017 16:41

عبدالولی خان یونیورسٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کے ورکر بھرتی ہوئے،مشتاق ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمدخان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پرویز خٹک نے مشال خان کو بے قصور کہا تو پھر جوڈیشل کمیشن کیوں قائم کیا،اے این پی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کے ورکر بھرتی ہوئے،اے این پی نے جامعہ اور اعلی تعلیم کا حلیہ بگاڑ دیا ۔

پشاور کے مرکز اسلامی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ سات مئی کو تاریخ ساز علما و مشائخ کنونشن ہوگا،خیبرپختونخوا کی تاریخ میں علما کا بہت اہم کردار ہے،انہوں نے مشال خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے ذمہ دار موقع پر موجود پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی فلورپروزیراعلی کامشال کو بے قصورقراردینے کابیان غلط ہے،اگر بے قصورکہا تو پھر جوڈیشل کمیشن کیوں قائم کیا،صوبائی امیر کا اے این پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سیکولر شخص کے نام پر یونیورسٹی بنی ہے، عبدالولی خان یونیورسٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کے ورکر بھرتی ہوئے ہیں،اے این پی نے جامعہ اور اعلی تعلیم کا حلیہ بگاڑ دیا،مشال خان کی آڑ میں ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کی سازش کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ناموس رسالت قانون کی طرف اٹھنے والے ہاتھ کاٹ دینگے۔