سعودی عرب کے شاپنگ مالزپرغیرملکیوں کی ملازمتوں پرپابندی عائد

جمعہ 21 اپریل 2017 16:10

سعودی عرب کے شاپنگ مالزپرغیرملکیوں کی ملازمتوں پرپابندی عائد
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21اپریل2017ء):۔سعودی وزارت لیبراورسوشل ڈویلپمنٹ نے جدہ شاپنگ مالزمیں موجود ملازمتوں کومحض سعودیوں کے لئے محدودکردیاہے۔جب کہ اسے غیرملکیوں کو دینے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کی تفصیلات کے مطابق وزیر لیبرعلی الغفیس نے بروزبدھ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’’خریداری کے مراکزپر صرف سعودی مردوخواتین کو ملازمتیں دی جائیں گی۔

جب کہ مالز میں موجودخواتین کی مخصوص دکانوں پرخواتین اسسٹنٹ ہی اشیاء کی فروخت کرسکیں گی۔وزارت لیبر نے یہ اقدام سعودیوں میں بے روزگاری کی شرح کم کرنے کی غرض سے اٹھایاگیا ہے۔جب کہ ریٹیل سیکٹر میں1.5 ملین ملازمین میں سے محض 300,000 سعودی ہیں۔سعودی عرب کےوژن2030ءکے مطابق سعودیوں کے لئے ریٹیل سیکٹر میں مزید ملازمتیں جاری کی جائیں گی۔