کل مٹھائیاں تقسیم کرنے والے آج ایوانوں میں سیاہ پٹیاں باند ھ کر آئے ،پانامہ کیس کا فیصلہ پارلیمنٹ نے نہیں ، عدالت عظمیٰ نے کیا، ڈپٹی سپیکر قومی ا سمبلی

جمعہ 21 اپریل 2017 16:35

کل مٹھائیاں تقسیم کرنے والے آج ایوانوں میں سیاہ پٹیاں باند ھ کر آئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی سمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ پانامہ کیس کا فیصلہ پارلیمنٹ نے نہیں کیا عدالت عظمیٰ نے کیا ، بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے میکنزم بنا دیا ، ثبوت فراہم کرنے والے کاشناختی کارڈ بحال کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو پہلے وقفہ سوالات شروع کیا گیا اس دوران قائد حزب اختلاف بات کررہے تھے لیکن عمران خان نے بولنے کی کوشش کی میں نے عمران خان سے کہاکہ اگر آپ کا سوال ہے تو پہلے جمع کروائیں لیکن وزیر برائے پارلیمانی امور کے سمجھانے کے باوجود عمرا ن خان ایوان سے چلے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ ایوان قانون کے مطابق چلایا جاتاہے کسی کی مرضی پر نہیں ،کل کو مٹھائیاں تقسیم کرنے والے آج ایوانوں میں سیاہ پٹیاں باند ھ کر آئے تھے ،کیا پانامہ کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کیا ہے ۔ مرتضیٰ جاوید نے کہاکہ بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے بعض سیاسی جماعتوں نے سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔