سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ سے حق کی فتح ہوئی ہے،سردار شفقت بلوچ

جمعہ 21 اپریل 2017 16:32

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) رکن قومی اسمبلی سردار شفقت بلوچ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلہ سے حق کی فتح ہوئی ہے اور الحمد للہ میاں محمد نواز شریف سرخرو ہو گئے ہیں ، اس تاریخی فیصلے کے بعد ہماری بات کی تائید کی ہو گئی ہے ،یہ فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق آیا ہے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے اورمعاشی مسائل سے نجا ت د لا نے کی جدوجہد میں پوری قوم وزیراعظم محمدنوازشریف کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی مخالفین الزاما ت لگا کر جمہور یت اورحکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، اپوزیشن کا گمراہ کن پروپیگنڈا بھی باشعورعوا م کو ورغلا نہیں سکتاکیونکہ موجودہ حکومت کے 4سال میں مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں۔ قوم موجودہ حکومت کی کا رکرد گی سے مطمئن ہے اور عمران خان پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے سفر سے خوفزدہ ہیں کیونکہ یہ لوگ جانتے ہیںکہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی آئینی مدت پور ی کر لے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام شروع کیا ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :