سمارٹ ویری فکیشن اینڈ الرٹ سسٹم کے ذریعے 80سے زائد اشتہاری گرفتار کر لئے گئے، آر پی او سرگودھا

جمعہ 21 اپریل 2017 16:32

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء)آپریشن رد الفساد کے سلسلہ میں پورے ریجن میں سرچ آپریشن کامیابی سے ہو رہے ہیں اورہم نے اپنی ریجن میں بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو انتہائی بہتر کیا ہے۔آر پی او سرگودھا ڈویژن ذوالفقا ر حمید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے ہمارے اس سسٹم کو سراہتے ہوئے پورے صوبے میں اس کو نافذ کرایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سمارٹ ویری فکیشن اینڈ الرٹ سسٹم کے ذریعہ سے 80سے زائد مجرمان اشتہاری اور تقریباً اتنی ہی تعداد میں چوری شدہ گاڑیاں برآمد کی جا چکی ہیں،سرگودھا ریجن میں جرائم کی شرح گزشتہ سال کی نسبت تقریباً 30 فی صد کم ہوئی ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت نئے قوانین پر بہتر طور پر عمل درآمدہونے کی وجہ سے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع سرگودھا میں چند دن پہلے کافی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہیں اور اصل مالکان تک پہنچائی گئی ہیں۔