ڈورٹ منڈ ٹیم کی بس پربم حملے کے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار

جمعہ 21 اپریل 2017 16:32

ڈورٹ منڈ ٹیم کی بس پربم حملے کے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) جرمنی پولیس نے ڈورٹ منڈ ٹیم کی بس پربم حملے کے الزام میں مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

عرب نیوز نے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالہ سے بتایا ہے کہ پولیس نے ڈورٹ منڈ ٹیم کی بس پر11 اپریل کو ہونے والے بم حملے کے الزام میں مشتبہ جرمن نژاد روسی شہری سرگج ڈبلیو کو گرفتار کر لیا ہے ،اس کا مقصد مالی تھا نہ کہ دہشت گردی سے متعلق تھا ۔انہوں نے کہاکہ مشتبہ شخص کو امید تھی کہ حملے کے نتیجے میں فٹبال ٹیم کے شیئرز میں کمی واقع ہو گی ۔