حامد کاظمی ،رائو شکیل اور آفتاب الاسلام کی حج کرپشن کیس میں ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

جمعہ 21 اپریل 2017 16:32

حامد کاظمی ،رائو شکیل اور آفتاب الاسلام کی حج کرپشن کیس میں ہائی کورٹ ..
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی ای) نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی،ڈائریکٹر جنرل حج رائو شکیل احمد ،اور سابق جوائنٹ سیکٹری وزارت مذہبی امور آفتاب الاسلام راجہ کی حج کرپشن کیس سے بریت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، جمعہ کے روز ڈائریکٹرجنرل ایف آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائکورٹ کا فیصلہ حقائق پر مبنی نہیںہے مقدمے میں ہائی ئیکورٹ نے مکمل شواہد کا جائزہ نہیں لیا ہائیکورٹ کا فیصلہ کیس کی ایک رخ کو سامنے رکھ کر دیا گیا،ا پراسیکوشن کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، مقدمہ کے گواہان نے ملزمان حامد سعید کاظمی،رائو شکیل احمد اور آفتاب الاسلام سے متعلق براہ راست گواہیاں دیں ہیں، درخواست میں ایف آئی اے نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ 20مارچ کو اسلام آباد ہائکورٹ کی جانب سے ملزمان کے حوالے سے دیا گیافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی سزا بحال کی جاے ۔

متعلقہ عنوان :