نئے ٹو آپریٹر کو قانون کے مطابق حج کوٹے میں حصہ دینے کا حکم ،سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ جاری

جمعہ 21 اپریل 2017 16:32

نئے ٹو آپریٹر کو قانون کے مطابق حج کوٹے میں حصہ دینے کا حکم ،سپریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) سپریم کورٹ نے حج ٹور آپریٹر کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے حکومت کو نئے ٹو آپریٹر کو قانون کے مطابق حج کوٹے میں حصہ دینے کا حکم دیدیا ہے ، کیس کا مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز افضل نے پڑھ کر سنایا ہے ، عدالت کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو حج ٹو ر آپریٹر کی جانب سے توہین عدالت کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ٹور آپریٹر کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ کوٹہ نہ دیا جانا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے، ،حکومت نے حج مافیا کے ساتھ پچاس فیصد کوٹے کا معاہدہ کیا تھا، کوٹہ کے حامل آپریٹرز نے کوٹہ چالیس فیصد کرنے کو چیلنج کیا تھا جبکہ عابد زبیر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کوٹہ الاٹ منٹ کمیٹی کا فیصلہ متفقہ ہونا ضروری تھا،،مسابقتی کمیشن نے نجی آپریٹرز کا کوٹہ پچاس فیصد کرنے کی سفارش کی تھی، اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ضروری نہیں، نئے ٹور پریٹرز کی دوبارہ سکروٹنی ہوگی، اس پر جسٹس اعجازافضل نے کہا کہ سکروٹنی پہلے رجسٹریشن کے وقت کیوں نہیں کی گئی، واضح رہے کہ ٹور آپریٹرز نے کوٹہ نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی تھی

متعلقہ عنوان :