پانامہ کیس میں جی آئی ٹی کا نتیجہ ماڈل ٹائون سانحہ کی جی آئی ٹی کی طرح ہوگا،میاں کامران سیف

وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے ،جی آئی ٹی پر اثر انداز ہونگے ،عہدہ سے مستعفی ہوں،جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

جمعہ 21 اپریل 2017 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس میں جی آئی ٹی کا نتیجہ ماڈل ٹائون سانحہ کی جی آئی ٹی کی طرح ہوگا ماڈل ٹائون میں تحریک منہاج القرآن کی خواتین سمیت13سے زائد افراد کو دن دیہاڑے پولیس گردی کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا اور اس کیس میں جی ٹی آئی کی طرف سے پولیس سمیت تمام افراد کو بری کردیا گیا تھا اور سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے لواحقین تاحال انصاف کے طلبگار ہیں ان کی کسی جگہ شنوائی نہیں ہورہی ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2سینئر ججوں کا فیصلہ اہم ہے جس کی سپریم کورٹ کے بنچ کے باقی3ججوں نے تردید یا اختلاف نہیں کیا ۔پانامہ لیک کیس میں وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے وہ اپنے ماتحت سرکاری ملازمین پر مشتعمل جی آئی ٹی پر اثر انداز ہونگے ۔اس لیے وہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہوں اوروہ اور پانامہ لیکس کیس میں ملوث تمام افراد جی آئی کے سامنے پیش ہوں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :