دھرنا اور لاک ڈائون کی دھمکی دینے والے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

جمعہ 21 اپریل 2017 16:28

دھرنا اور لاک ڈائون کی دھمکی دینے والے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والے لاک ڈائون کی دھمکی دینے والے اور اداروں پر حملہ کرنے والے ایک بار پھر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساتویں پاکستان نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتوں کی ترقی وزیر اعظم نواز شریف کی ترجیح ہے اور جب نواز شریف نے 2013 میں حکومت سنبھالی تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں مگر آج پوری دنیا پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہی ہے انہو ںنے کہا کہ ڈویلپمنٹ اسٹرکچر وزیر اعظم کا آنے والی نسلوں کے لئے تحفہ ہے ۔

سی پیک ایک روٹ کی بات نہیں ۔

(جاری ہے)

65 ممالک کو ملانے کی بات ہے اور سی پیک کو پوری دنیا خطے کے لئے گیم چینجر کا نام دے رہی ہے جب ملک میں خوشحالی اور ترقی آتی ہے تو دشمن بے چین ہو جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے عدالت میں تین نسلوں کا حساب دیا اور گزشتہ روز عدلیہ کا فیصلہ وزیر اعظم کے خط کی تائید ہے ۔ وزیر اعظم نے تمام الزامات کا سامنا صبر و جمیل سے کیا اور کامیاب ہوئے ۔ اداروں کی تضحیک کرنے والوں ، دھرنا دینے والوں کو کل اس کا جواب مل گیا ۔ عدالتی فیصلے سے اپنے لئے سیاسی کھلونے تلاش کرنے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا جس کا ثبوت چار دن پہلے چکوال کا الیکشن میں عوام نے اپوزیشن کو دے دیا ۔