رینجر اختیارات ختم ہونے کے بعد پولیس کارروائیوں میں تیزی،70 افراد گرفتار

جمعہ 21 اپریل 2017 16:27

رینجر اختیارات ختم ہونے کے بعد پولیس کارروائیوں میں تیزی،70 افراد گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) کراچی میں رینجرز اختیارات ختم ہونے کے بعد پولیس کی کارروائیوں میں تیزی آگئی۔ رات بھرتابڑتوڑکارروائیوں کے دوران 70افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔رات گئے کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں میں ملوث 18 ملزمان کوگرفتارکرلیاجبکہ سرچ آپریشن کے دوران 52 افرادکوحراست میں لیاگیا۔

(جاری ہے)

نیوکراچی خمیسوگوٹھ اورگلبرگ کیعلاقوں میں مشتبہ افرادکی موجودگی پرپولیس نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔

موچکوپولیس قبرستان کیقریب مبینہ مقابلے میں لیاری گینگ وارکاایک ملزم گرفتارہوکرلیا جبکہ دوملزمان فرارہوگئے۔درخشاں اورناظم آباد پولیس نے بھی 16 ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سولجربازار میں غیر قانونی طورپر مسمار کیے جانے والے جوفل ہرسٹ اسکول کی عمارت منہدمکر نے کے کیس میں اینٹی انکروچمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرریکوری ندیم نیازکوگرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :