اپوزیشن کی جانب سے استعفے کا مطالبہ گنا ہ نہیں،محمود خان اچکزئی

عدالتی فیصلہ کو سراہتا ہوں،تمام ججز نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے،میڈیا سے گفتگوB

جمعہ 21 اپریل 2017 16:27

اپوزیشن کی جانب سے استعفے کا مطالبہ گنا ہ نہیں،محمود خان اچکزئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے استعفے کا مطالبہ گناہ نہیں،جے آئی ٹی بنانے کا عمل جلد مکمل کرلینا چاہیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کیلئے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ گناہ نہیںہے ،تاہم حکومت ان مطالبات پر اپنا موقف پیش کردے، تحقیقات میں میاں صاحب استعفادیں یا نہ دیں، کوئی بھی مطالبہ کرسکتاہے، لوگوں کے مطالبات پرکوئی بھی جواب دے سکتاہے،انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ججز نے سوچ سمجھ کے اچھا فیصلہ دیا ہے ،جے آئی ٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہو جانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :