ساہیوال :کالعدم سپاہ صحابہ کے عہدیدار کو ساڑھے چار سال قید ، دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

جمعہ 21 اپریل 2017 16:25

ساہیوال :کالعدم سپاہ صحابہ کے عہدیدار کو ساڑھے چار سال قید ، دو لاکھ ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی فیاض احمد کو منافرت پھیلانے والا میٹریل رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے چار سال قید سخت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ مزید ایک سال کی قید بھگتنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

اثتغاثہ کے مطابق 3نومبر 2016کو چک درشن میں سی ٹی ڈی نے ایک کاروائی کے دوران چھاپہ مار کر مولوی فیاض احمد کو کالعدم جماعت کا پرچم اور منافرت پھیلانے والی تصویریں اور میٹریل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا اور ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دو دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا عدالت نے مولوی فیاض احمد کو 11ایف (2)میں چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 11ڈبلیو(2)میں جرم ثابت ہونے پر چار سال قید سخت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔

تمام سزائیںبیک وقت شروع ہونگی۔

متعلقہ عنوان :