بھارت میں کشمیریوں کیساتھ نارواسلوک کیا جارہا ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا اعتراف

ْریاستی وزرائے اعلی کشمیریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ،راج ناتھ سنگھ

جمعہ 21 اپریل 2017 16:19

بھارت میں کشمیریوں کیساتھ نارواسلوک کیا جارہا ہے، بھارتی وزیر داخلہ ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) بھارتی وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ نے بھارت کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں کے ساتھ نارواسلوک کیے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے ریاستی وزارائے اعلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کشمیریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں اپنے ایک بیان میں راج ناتھ سنگھ نے کشمیریوں پر تشدد کرنے کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ملک کے کچھ علاقون میں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ برے برتاؤ کے چند واقعات رونماہوئے ہیں لیکن میں ملک کے تمام وزارائے اعلی سے درخواست کرتا ہوں کہ کشمیریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کسی بھی دوسرے بھارتی شہری کی طرح ہے ہیں وزیر داخلہ کا یہ بیان راجھستان اور اتر پردیش میں کشمیری طلبہ پر ہونے والے تشدد کے بعد سامنے آیا ۔

متعلقہ عنوان :