وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف گرینڈ الائنس بن سکتا ہے۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اپریل 2017 15:40

وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف گرینڈ الائنس بن سکتا ہے۔ شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2017ء) : سپریم کورٹ سے آنے والے پانامہ کیس کے فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اس معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک فورم پر لانے کے لیے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سراج الحق سمیت تمام لوگ آن بورڈ ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف گرینڈ الائنس بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں اگر آصف زرداری کی جگہ بلاول ہوں تو پی ٹی آئی کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی کیچابی بھی آصف زرداری کے پاس ہے۔