لیسکو نے 7ایس ڈی اوز کا پشاور تبادلہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 21 اپریل 2017 16:08

لیسکو نے 7ایس ڈی اوز کا پشاور تبادلہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے 7ایس ڈی اوز کا پشاور تبادلہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ایس ڈی او ملتان روڈ اعزاز اللہ خٹک اور ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید نوید اکبر خٹک سمیت 7افسران کو ریلیو کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ڈی او سول لائنز سب ڈویژن بلال خان اور ایس ڈی اوخانقاہ ڈوگراں سب ڈویژن مستجیب کو بھی پشاوربھجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایس ڈی او ایس ایس اینڈ ٹی شالامار آکاش علی اور ایس ڈی او کھڈیاں سب ڈویژن ظہور احمد کو بھی پشاور بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ڈی او فاروق آباد سب ڈویژن شہبازعلی کو بھی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی بھجوا دیا گیا ہے۔ تمام ایس ڈی اوز کو پشاور3سالہ ڈیپوٹیشن پر بھجوایا گیا ۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ افسران کیخلاف زیر التواء انکوائریوں کی تحقیقات کے لئے کسی بھی وقت انہیں لیسکو طلب کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :