وزیر داخلہ نے اے ایس آئی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس پی صدر محمد حسن اقبال کو ایک لاکھ روپے انعام اور تعریفی سند دی

جمعہ 21 اپریل 2017 16:08

وزیر داخلہ نے اے ایس آئی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اے ایس آئی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس پی صدر محمد حسن اقبال کو ایک لاکھ روپے انعام اور تعریفی سند دی ہے تفصیلات کے مطابق ملزم 2016 میں اقدام قتل کے مقدمے میں چکوال پولیس کو مطلوب تھا لیکن وہ فرار ہو کر اسلام آباد کے نواحی علاقے میں روپوش ہوگیا۔

(جاری ہے)

روپوشی کے بعد ملزم نے گرفتاری کے لئے ریڈ کرنے والی چکوال اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس کا اے آیس آئی جاں بحق ہو گیا تھا ایس پی صدر حسن اقبال کی کاوشوں اور مربوط حکمت عملی سے بالاخر ملزم کو چند روز قبل اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں سے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :