دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے پاکستان تمام علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت ..
تازہ ترین : 1
دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے پاکستان تمام علاقائی اور عالمی کوششوں ..

دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے پاکستان تمام علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، ممنون حسین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے پاکستان تمام علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، اس سلسلے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات سعودی عرب کیلئے نامزد سفیر وائس ایڈمرل( ریٹائرڈ) خان ہشام بن صدیق سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے نامزد سفیر کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ اپنی بہترین صلاحیتوں سے کام لے کر دونوں برادر ملک انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات میں مزید گہرائی اور گرم جوشی پید ا کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملک تمام عالمی اور علاقائی معاملات میں یکساں موقف رکھتے ہیں اور عالمی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جو دونوں برادر ملکوں کے درمیان انتہائی قریبی اور برادرانہ تعلقات کو ظاہر کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری پر متوجہ کریں اور باہمی تجارت کی میں مزید اضافے کیلئے کام کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانوں کی فلاح و بہبود کو ترجیحات میں رکھاجائے اور پاکستانیوں کیساتھ قریبی روابط استوار کر کے ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی بچوں کی تعلیم کے معاملے میں خصوصی دلچسپی لینے کی ہدایت کی۔ نامزد سفیر وائس ایڈمرل (ر) خان ہشام بن صدیق نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے ان پر جو اعتماد کیا ہے، اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 16:08:40

اپنی رائے کا اظہار کریں