پانامہ کیس ، پہلے ہی کہا تھا کہ تحقیقات کی ضرورت ہے،سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ انورظہیر جمالی

جمعہ 21 اپریل 2017 15:39

پانامہ کیس ، پہلے ہی کہا تھا کہ تحقیقات کی ضرورت ہے،سابق چیف جسٹس سپریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ انورظہیر جمالی پانامہ فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ تحقیقات کی ضرورت ہے،حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا آپشن دیا تھا،ججزنے بھی تحقیقات کا ہی حکم دیا اور جے آئی ٹی بنائی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق پانامہ فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ تحقیقات کی ضرورت ہے،تحقیقات جزوی طور پر فوجداری نوعیت کی ہوں گی،حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا آپشن دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ججز نے بھی تحقیقات کا ہی حکم دیا اور جے آئی ٹی بنائی۔