Live Updates

شیخ رشید وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کیلئے سرگرم

جمعہ 21 اپریل 2017 15:39

شیخ رشید  وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے اور پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور اسلام آباد جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی طرف سے مٹھائیاں بانٹنے کی سمجھ نہیں آئی، پپو 2مضامین میں مکمل فیل ہے، 3میں سپلی ہے تو اسے پاس کیسے کہا جا سکتا ہے۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کیساتھ ملکر احتجاج کریں گے،ہم پارلیمنٹ میں بھی لڑیں گے اور سڑکوں پر بھی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس نے وزیراعظم کو ناہل کیا ہے، وزیر اعظم کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہتا،وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور اسلام آباد جلسے میں شرکت کروں گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی طرف سے مٹھائیاں بانٹنے کی سمجھ نہیں آئی، پپو 2مضامین میں مکمل فیل ہے، 3میں سپلی ہے تو اسے پاس کیسے کہا جا سکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات