حکومت نے جنرل(ر)راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری ..
تازہ ترین : 1
حکومت نے جنرل(ر)راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این ..

حکومت نے جنرل(ر)راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری کردیا

این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا،راحیل شریف کو قانون کے مطابق این او سی دیا گیا،خواجہ آصف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء)حکومت نے جنرل(ر)راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری کردیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے راحیل شریف کو این او سی دے دیا ہے،این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا،راحیل شریف کو قانون کے مطابق این او سی دیا گیا۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے جنرل(ر)راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری کردیاہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ راحیل شریف نے ہم سے سعودی عرب میں کام کیلئے پوچھا تھا،حکومت نے راحیل شریف کو این او سی دے دیا ہے،این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا۔انہوں نے کہاکہ راحیل شریف کو قانون کے مطابق این او سی دیا گیا۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 15:39:53

اپنی رائے کا اظہار کریں