Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی خواتین اراکین قومی اسمبلی کا مریم نواز پر عمران خان کی الزام تراشی کے خلاف شدید احتجاج

اسمبلی ہال سے احتجاجی مارچ ، سپریم کورٹ سے مریم نواز شریف کو کلین چٹ ملنے پر عمران خان سے قوم اور مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ

جمعہ 21 اپریل 2017 15:32

مسلم لیگ (ن) کی خواتین اراکین قومی اسمبلی کا مریم نواز پر  عمران خان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کی 20 سے زائد خواتین اراکین قومی اسمبلی نے مریم نواز شریف پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الزام تراشی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اسمبلی ہال سے احتجاجی مارچ کیا اور سپریم کورٹ سے مریم نواز شریف کو کلین چٹ ملنے پر عمران خان سے قوم اور مریم نواز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

جمعہ کو احتجاجی مارچ کی قیادت خواتین اراکین زیب جعفر اور شکیلہ لقمان کر رہی تھیں۔ خواتین ارکان نے عمران خان کے خلاف نعرے لگائے اور پارلیمنٹ ہائوس سے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زیب جعفر نے کہا کہ عمرا ن خان گزشتہ ایک سال سے پانامہ کے معاملے پر قوم سے جھوٹ بولتے رہے۔ مریم نواز شریف پر الزام تراشی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

اعلیٰ عدلیہ نے فیصلہ دیا ہے کہ نواز شریف کل بھی وزیر اعظم اور آئندہ بھی ہیں۔

مریم نواز شریف سپریم کورٹ سے بے قصور ثابت ہوئی ہیں اور انہیں سرخروئی ملی ہے۔ مریم نوا زشریف مستقبل کی لیڈر ہیں۔ عمران خان جھوٹے الزامات پرمریم نواز شریف سے معافی مانگیں اور ذاتیات کی سیاست ترک کر دیں۔ پانامہ کیس میں ہم سرخرو ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی ‘ شیخ رشید کے تمام الزامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے۔ عمران خان نے کبھی اسلام آباد کوقیدکیا اور کبھی وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو یرمال بنایا۔ کل پوری قوم کی بیٹی مریم نواز شریف بھی سرخرو ہوئی ہیں۔ شکیلہ لقمان نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ا ن کے جھوٹے الزامات کے حوالے سے احساس دلاتے ہیں کہ وہ کم از کم خواتین کا احترام کر لیاکریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات