سینیٹ ،حکومت کی طرف سے قرضے لینے سے متعلق تحریک التوا سے محرک دستبردار، چیئرمین نے معاملہ کو نمٹا دیا

ایوان بالا میں قائمہ کمیٹیوں کی سات رپورٹس پیش، رپورٹس پانی و بجلی ،قانون و انصاف ، دفاع کی مجالس قائمہ کی ہیں ، لورا لائی کے چھاونی کے علاقے میں رہائش پذیر خاندانوں کے گھروں کی مسماری کے معاملہ پر قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی دوسری عبوری رپورٹ شامل

جمعہ 21 اپریل 2017 15:32

سینیٹ ،حکومت کی طرف سے قرضے لینے سے متعلق تحریک التوا  سے محرک دستبردار، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) سینیٹ میں حکومت کی طرف سے قرضے لینے سے متعلق تحریک التواء سے محرک دستبردار ہوگئے ، چیئرمین سینٹ نے اس معاملہ کو نمٹا دیا۔ ایوان بالا میں ایوان بالا میں قائمہ کمیٹیوں کی سات رپورٹس پیش کردی گئیں ہیں۔ یہ رپورٹس پانی و بجلی ،قانون و انصاف ، دفاع کی مجالس قائمہ کی ہیں بلوچستان کے لورا لائی کے چھاونی کے علاقے میں رہائش پذیر خاندانوں کے گھروں کی مسماری کے معاملہ پر قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی دوسری عبوری رپورٹ بھی اس میں شامل ہے ۔

جمعہ کو ایوان بالا کے ایجنڈے میں حکومتی قرضوں سے متعلق ایم کیوایم کے سینیٹر میاں عتیق شیخ کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل تھا تاہم محرک نے یہ تحریک واپس لے لی جس پر چیئرمین نے اسے نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

ایوان میں قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کی مختلف منصوبوں کے اخراجات کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی گئی۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر یعقوب ناصر نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

سینیٹ میں دستور (ترمیمی) بل 2017ء سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ یہ رپورٹ سینیٹر نہال ہاشمی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی اسی طرح سینیٹ میں پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2017ء سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی سینیٹر عبدالقیوم نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سینیٹ میں سروے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے آپرینٹس کی برطرفی سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی یہ رپورٹ بھی سینیٹر عبدالقیوم نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

بلوچستان کے علاقے لورا لائی کے چھاونی کے علاقے میں رہائش پذیر خاندانوں کے گھروں کی مسماری کے معاملہ پر قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی دوسری عبوری رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی۔ رپورٹ لیفٹینٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے پیش کی۔ کیپیٹل ٹیریٹری بزرگ شہری بورڈ بل 2017ء سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ جمعہ کو اس سلسلہ میں سینیٹر نجمہ حمید نے تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

متعلقہ عنوان :