اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس میں رکاوٹ پیدا کردی ، اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

جمعہ 21 اپریل 2017 15:32

اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس میں رکاوٹ پیدا کردی ،   اجلاس غیر معینہ مدت کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس میں رکاؤٹ پیدا کردی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن ارکان نے ایوان میں پانامہ کیس میں معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتجاج کیا جس کی وجہ سے ایجنڈے میں شامل قانون سازی اور دیگر امور نمٹائے نہ جا سکے۔ چیئرمین کی طرف سے بار بار مطالبہ کے باوجود جب اپوزیشن ارکان نے احتجاج ختم نہ کیا تو انہوں نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا

متعلقہ عنوان :