چوہدری نثار نے اے ایس آئی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس پی صدر کو ایک لاکھ روپے انعام اور تعریفی سند دی

جمعہ 21 اپریل 2017 15:32

چوہدری نثار نے اے ایس آئی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اے ایس آئی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس پی صدر محمد حسن اقبال کو ایک لاکھ روپے انعام اور تعریفی سند دی،ایس پی محمد حسن اقبال کی کاوشوں سے ملزم کو چند روز قبل جھنگی سیداں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ نے ایس پی صدر محمد حسن اقبال کو ایک لاکھ روپے انعام اور تعریفی سند دی،ایس پی صدر نے اے ایس آئی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا،ملزم 2016میں اقوام قتل کے کیس میں چکوال پولیس کو مطلوب تھا،ملزم فرار ہوکر اسلام آباد کے نواحی علاقے میں روپوش ہوگیا تھا،روپوش کے بعد ملزم نے چکوال اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا تھا،ایس پی صدر احسن اقبال کی کاوشوں سے ملزم کو چند روز قبل جھنگی سیداں سے گرفتار کیا گیا

متعلقہ عنوان :